چار ہائی پروفائل کیس حل کرلئے

579822ce5e530

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہم ثبوت کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم اس وقت تک کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتے جب تک ہم مطمئن نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان 12 مزید ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور شیعہ برادری کے افراد کے قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔

ایک پریس کانفرس میں مرادعلی شاہ نےبتایاکہ کراچی سی ٹی ڈی پولیس نےمشہور قوال امجدصابری کےقاتلوں کوگرفتار کرلیا ہے۔جبکہ  29 اکتوبر 2016 کو ناظم آباد میں خواتین کی مجلس میں فائرنگ سے5 لوگوں کی ہلاکتوں پر بھی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو ایف سی ایریا میں مجلس پر گرینیڈ حملہ ہواتھا، اس واقعے میں بھی یہی افراد ملوث تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہا ہے کہ راجاعمرخطاب کی سربراہی میں سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ باقاعدہ تفتیش کے بعد ان ملزمان کے 28 واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

چارہائی پروفائل کیس حل کر لئے،،،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امجد صابری، خواتین کی مجلس پرحملہ، مجلس پرگرینیڈ حملہ، پولیس اور شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد گرفتار کرلئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.