سیکورٹی لیپس کی تحقیقات ہونی چاہیئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی سول اسپتال میں عیادت کے بعد باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں سیکورٹی لیپس کیسے ہوا اس تحقیقات کی جائیں۔ بلوچستان میں سیکورٹی ناقص کیوں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ناقص سیکورٹی انتظامات کا جواب دیں جبکہ وزیراعظم کو سیکورٹی انتظامات پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔ بلوچستان میں سیکورٹی پر 30 ارب خرچ ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا 2 نومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے اور یہ دن نئے پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے عمران خان ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچے تھے۔

عمران خان نے سول اسپتال کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ میں سیکورٹی لیپس کیسے ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

سانحہ کوئٹہ میں سیکورٹی لیپس کی تحقیقات ہونی چاہیئے،،، عمران خان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کی،،،کہتے ہیں کرپشن اوردہشتگردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،،، ایم کیوایم کو “را”فنڈنگ کرتی تھی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.