آپریشن میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی نہیں کی گئی

ishrat-ul-ibad

ڈپٹی مئیر سے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر پورا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پارکوں کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ شہر میں دیرپا امن کے لئے کام کر رہے ہیں، لوگوں کے درمیان موجود تلخیاں ختم کریں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر اور ملک کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لیاری ایکسپریس وے نارتھ باونڈ ٹریک اور اورنج و گرین لائن منصوبے پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ آپریشن میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی نہیں کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی مسلمان ہیں۔ اہلکار بھی مذہبی جگہوں کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا ہم احترام کرتے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ آپریشن میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی نہیں کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی مسلمان ہیں۔ اہلکار بھی مذہبی جگہوں کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا ہم احترام کرتے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.