صوبوں میں اختلاف کا ذمہ دار نوازشریف ہے

maula-bux-chandio2

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ  وفاق کی پالیسیوں نے صوبوں کو بیگانہ بنادیا ہے، صوبوں میں اختلافات میاں صاحب ہی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہورہا، حکومت غیر آئینی اقدام سے گریز کرے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ شہرقائد کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے آتے ہی صوبوں میں اختلاف پیدا ہوجاتا ہے، وفاق اور صوبوں کو لڑانے کے راستے میاں صاحب دکھاتے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ آپریشن میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی نہیں کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی مسلمان ہیں۔ اہلکار بھی مذہبی جگہوں کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا ہم احترام کرتے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.