نومبر14 کو سپر مون ہو گا

supermoon-may5-2012-x

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم رہ جائے گا۔ سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25 نومبر 2034 تک انتظار کرنا ہو گا۔ اس چاند کا نظارہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 4:45 پر کیا جا سکتا ہے۔ سوسائٹی آف پاپولر ایسٹرونومی کے نائب صدر رابن سیگل کا کہنا ہے کہ سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا۔ جب چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا تو وہ 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔ سپر مون زمین سے 226000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 2016 میں تین سپر مون ہوں گے۔ رواں سال پہلا سپر مون 16 اکتوبر 2016 میں ہوا تھا، دوسرا 14 نومبر جبکہ سال کا آخری سپر مون 14 دسمبر کو ہو گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا۔ جو 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ سپر مون زمین سے 226000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا،،،،

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.