امریکا کی درگاہ شاہ نورانی دھماکےکی شدید مذمت

امریکا نے بلوچستان میں شاہ نورنی کے مزار پر حملے کی مذت کی ہے۔ الیزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں باون افراد کی جان لینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ ڈائریکٹر پریس امور ایلزبتھ ٹروڈو کا کہناہے کہ صوفی بزرگ کے مزار پر خودکش حملے میں باون افراد کی جان لینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ٹروڈو نے بم حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.