لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریب

w-big-27

لودہراں جوڈیشل کمپلیکس لودھراں میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہارون لطیف خان نے کمپیوٹرائزڈ نقول ایجنسی کے شعبے کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈ نقل پرنٹ کرکے بھی دیکھی۔اس موقع پر سنیئر سول جج محمد راشد اور لودھراں ہیڈ کواٹر کے دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریب کا پودہ لگا کر افتتاح کیا گیا اور اس موقع پر سیشن جج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے اس سے دھرتی سرسبز و شاداب ہوتی ہے۔ تقریب میں کانفرنس سکول بچوں کا کورٹ میں وزٹ اور کرکٹ میچ بھی کروایا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی سی او محمد شاہد نیاز ، ڈی پی او اسد سرفراز اور دیگر شرکا نے پودے لگائے ۔

جوڈیشل کمپلیکس لودھراں میں لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریب میں 150 پودے لگائے گئے ۔تقریب میں ججزز، وکلاء اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.