ملزم اسحاق بوبی کا معروف قوال امجد صابری کے قتل کا اعتراف

5

امجد صابری قتل کیس میں گرفتار ملزم اسحاق بوبی نے معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے اعتراف کر لیا۔

معروف قوال امجد صابری قتل میں شریک ملزم عاصم کیپری کے ہمراہ گرفتار اسحاق بوبی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق بوبی نے واردات کی مکمل کہانی اگل دی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری سہ پہر تین بجے گھر سے نکلے اور ان کی ریکی عاصم کیپری نے کی۔ امجد صابری کا مختلف مصروفیات پرآنے جانے کا وقت طے تھا، جس کے باعث ان کو نشانہ بنانا آسان تھا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کے پاس عاصم کیپری نے مجھے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ہم نے امجد صابری کی گاڑی کو اور ٹیک کیا، جائے وقوع پہنچ کر گاڑی کے عقب سے تین فائر کئے اس دوران پستول پرلگے بلٹ کیچربیگ میں چیمبراٹک گیا تھا جس کے بعد جیب سے دوسری پستول نکالی اور دائیں اور سامنے سے گاڑی پر فائر کئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.