آمریت نے جمہوری لبادہ اوڑھ رکھا ہے

عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کو منافق قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائی 30سال سے قوم کو پاگل بنا رہے ہیں ۔ ”آصف زرداری منافق نہیں تھا مگر یہ دونوں بھائی منافق ہیں ‘‘۔ کرپٹ لوگوں نے ملک کو مفلوج کر دیا

۔بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2018ءکے انتخابات تک انتظار کرنے کا کہتے ہیں تاہم 2018ءبہت دور ہے کیونکہ اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ، ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے اور بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے جس پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئیے ۔ کسی آمر نے بھی لوگوں کو اس طرح گرفتار نہیں کیا تھا جس طرح یہ حکوم کر رہی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن پوری تیاری کر رہے ہیں اور ہم سب پولیس کے خلاف لڑیں گے ۔” حکمران مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں “۔ جو لوگ ہار نہیں مانتے انہیں کوئی نہیں ہر اسکتا ۔جیلوں میں ڈالا گیا تو تحریک مزید زور پکڑے گی ۔ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغواءکیا جا رہا ہے

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گا لا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کرپشن اوردھاندلی کی بات کریں توجمہوریت کوخطرہ ہوجاتا ہے، نواز شریف کی آمریت نے جمہوری لبادہ اوڑھ رکھا ہے،سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے

کرپشن اوردھاندلی کی بات کریں توجمہوریت کوخطرہ ہوجاتا ہے، نواز شریف کی آمریت نے جمہوری لبادہ اوڑھ رکھا ہے،سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے،بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.