صاف پانی صحت مند زندگی کی علامت ہے

download-8

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی صحت مند زندگی کی علامت ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔آلودہ پانی ہمارے بچوں کا مقدر نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آلودہ اور گندا پانی متعدی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جس میں ہیپاٹائٹس جیسا مہلک مرض بھی شامل ہے۔ صاف پانی کمپنی اور انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنٹ کمپنیوں کے عملے نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ اس اہم منصوبے کی جلد اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اپنے فرائض محنت اور لگن سے سرانجام دے کر وزیراعلیٰ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔صوبائی وزیر ہاﺅسنگ تنویر اسلم ملک، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساﺅتھ ایم پی اے محمد کاشف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی ساﺅتھ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا پنجاب صاف پانی کمپنی اور کنسلٹنٹس کمپنیوں کے عملے سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی اربوں روپے کی سکیمیں بنائی گئیں لیکن انہیں فعال نہیں کیا گیا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.