شاہ نورانی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

بلوچستان حکومت نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں 7رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی اور چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ نے وزیراعلیٰ کو اپنے دورہ شاہ نورانی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب سے فارنزک ٹیم بلوائی جائے گی جو درگاہ میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام شواہد اکٹھا کرے گی۔ شاہ نورانی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی جس میں تمام ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے،جے آئی ٹی 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو درگاہوں اور مزارات کی موثر سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر جامع اقدامات کی ہدایت کی گئی وزیراعلیٰ نے سانحے کے زخمیوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی پر وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.