باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات ختم،سکھ یاتریوں کی وطن واپسی

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا، اس موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ سکھ یاتریوں نے 10روز پاکستان قیام کیا اور بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد یاتری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے ہیں۔اس موقع پر سکھ یاتریوں کو کہنا تھا کہ  پاکستان کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کیخلاف بھارت میں غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.