پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف تاریخی پیرس معاہدے کی توثیق

پاکستان نے دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تاریخی پیرس معاہدے کی توثیق کردی۔

معاہدے کے تحت تقریباً ہر ملک کو ماحول کے لیے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر ممنون حسین کے دستخط شدہ دستاویز جمع کرائی۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اس معاہدے کی توثیق کے بعد، پاکستان ان 104 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس معاہدے کی توثیق کرچکے ہیں، جس پر رواں ماہ عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔پاکستان نے اس معاہدے پر رواں سال اپریل میں ہی دستخط کردیئے تھے۔قبل ازیں اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اس میں نمائندگی کرنے والے 55 ممالک کی، جو عالمی طور پر 55 فیصد گرین ہاؤس گیس کے اخراج کے ذمہ دار ہیں، شمولیت کی شرط رکھی گئی تھی جو 5 اکتوبر کو پوری ہوگئی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.