جہانگیربدر نے زمانہ طالبعلمی سے سیاست میں قدم رکھا

جہانگیربدرنےزمانہ طالبعلمی سےسیاست میں قدم رکھا،،، دو بار سینیٹر اور وفاقی وزیر منتخب ہوئے،،، ہمیشہ پیپلزپارٹی سے منسلک رہے،،، ذوالفقاربھٹو سےملنےوالےپہلےطلباگروپ میں شامل تھے،،، جمہوریت کیلئے ایوب خان، یحیٰ خان، ضیاالحق اور مشرف دور میں جیل کاٹی اور امروں کے کوڑے بھی کھائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر 25 اکتوبر1944کو لاہور میں پیداہوئے، پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں، انہوں نےزمانہ طالبعلمی سےسیاست میں قدم رکھا اور طلبا یونین کے صدر بنے، سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو سےملنےوالےپہلےطلباگروپ میں شامل تھے اور ہمیشہ پیپلزپارٹی سے منسلک رہے۔ جہانگیر بدر کا شمار بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں تھا، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، جہانگیربدر1998میں پی پی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پہلے دور میں وزیرپیٹرولیم اور ایک بار وفاقی وزیر رہے۔ جہانگیر بدر1994اور2009میں دو بار سینیٹر بھی بنے۔ مرحوم نے جمہوریت کی خاصر صدرایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیل کاٹی اور امروں کے کوڑے بھی کھائے، جنرل ضیاالحق اور جنرل مشرف کے دور حکومت میں بھی جہانگیربدر نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.