اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلام

پاکستان کے پہلے تھری ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی مکمل ہوگئی۔ میگ انٹر ٹینمنٹ لاہور نے چار ارب اکانوے کروڑ روپے کی پیشکش کرکے بولی اپنے نام کرلی۔ دوسرے نمبر پر شہزاد اسکائی اور تیسرے نمبر پر اسٹار ٹائمز کمیونیکیشن کمپنی رہی۔ چیئرمین ابصار عالم کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تین لائسنس چودہ ارب انتہر کروڑ چالیس لاکھ میں فروخت ہوئے۔اسلام آباد میں پیمرا کی نیلامی کمیٹی کی زیر نگرانی پاکستان کے پہلے تھری ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا عمل پندرہ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ نیلامی کا آغاز بیس کروڑ روپے کی ابتدائی قیمت سے شروع ہوا۔ نیلامی کے عمل میں بارہ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں ایک کمپنی میسٹرو کمیونیکیشن نے نیلامی سے پہلے ہی معذرت کرلی جس کے بعد گیارہ کمپنیوں نے حصہ لیا۔ میگ انٹر ٹینمنٹ لاہورنے چار ارب اکیانوے کروڑ روپے کی بلند ترین پیشکش کی۔کامیاب کمپنیوں کو وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں سے کلیئرنس کے بعد لائسنس دیا جائے گا۔بولی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ لائسنس کی فیس پہلے پندرہ فیصد پھر دوسری قسط پینتیس فیصد جمع کروانا ہوگی۔ بقایا ادائیگی تیسری قسط میں کرنا ہوگی

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.