لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی جاری ہے،بھارتی فورسز نے میرپور کے چھمب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے جوابی بھرپور جواب دیا جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں

بھارتی فورسز جارحیت سے باز نہ آئی، سیز فائر کی خلاف ورزی کو مععمول بنالیا، ایل اوسی کے قریب چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چھمب سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی افواج نے بلا اشتعال گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرکے بھارتی فوج کے ہوش اڑادئیے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز سرحدی آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے 7 جوان شہید ہوگئے پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تین بھارتی چیک پوسٹیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور ان کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.