شربت گلہ نے وطن واپس جانے کی درخواست دیدی

16

افغان خاتون شربت گلہ لئی نے پاکستان میں قیام کرنے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وطن واپس جانے کیلئے صوبائی حکومت کو درخواست دیدی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

اپنی سبز آنکھوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ لئی افغانستان واپس افغانستان جانا چاہتی ہے۔ جس کیلئے شربت گلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے ۔شربت گلہ کو 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے گرفتار کیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے۔ پشاور کی مقامی عدالت نے پندرہ دن قید کی اور سوا لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی اور سزا ملکمل ہونے کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم بھی دیا۔تاہم خیبر پختونخواحکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت شربت گلہ کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دیدی مگرشربت گلہ نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.