علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا عہد کرنا ہو گا، شہبازشریف

17

علامہ اقبال کے ایک سو انتالیس ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نےشاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدارکیا۔وہ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے، اور نوجوانوں کیلئے ذہنی مصلح اورایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوان نسل کیلئےنسخہ کیمیاکی حیثیت رکھتی ہے ،آج  ہمیں ان کی تعلیمات اورافکارپرعمل پیرا ہونے اورملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کےمطابق ڈھالنے کیلئے بھرپورجدوجہد کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.