گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے نئے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر بن گئے ہیں ۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے کے بعد مہمانوں نے سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔اس سے قبل جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں انھیں سلامی دی گئی۔جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو رواں ہفتے 9 نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر نئے گورنر سندھ کے تقرر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.