افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکی امداد میں اضافہ

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فنڈز کا مقصد ’افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی غیر معمولی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ رواں برس جنوری میں 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے جن میں سے زیادہ تر مہاجرین پاکستان سے گئے۔اعلان کیے جانے والے اضافی فنڈز میں سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالراقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے لیے ہے تاکہ وہ مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے میں تعاون کرسکے اور انہیں سرد موسم میں شیلٹر، گھریلو سامان اور کمبل وغیرہ فراہم کرے۔اس کے علاوہ 2 کروڑ ڈالر ورلڈ فورڈ پروگرام کے افغانستان ایمرجنسی آپریشن کو دیے جائیں گے جو مشرقی افغانستان میں پہنچنے والے افغان شہریوں کی فلاح کے لیے کام کرتی ہے۔یہ فنڈ ورلڈ فوڈ پروگرام کی اپیل پر فراہم کیا گیا ہے جو 9 ماہ تک 5 لاکھ 48 ہزار افراد کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کافی ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سردی کے موسم میں ان مہاجرین کو بین الاقوامی امداد کی اشدت ضرورت ہے، امریکا تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بھی ان کی امداد کریں کیوں کہ اب بھی اقوام متحدہ کو افغان مہاجرین کے لیے فنڈز درکار ہیں

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.