ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا،نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت صحیح طریقہ سے نہیں چل سکا۔اشک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت ملک کو پیچھے دھکیلنے میں مصروف ہے،ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا،ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ ملکی نظام پٹری سےاترے،نوازشریف نے کہا کہ ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کیلئے نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کی بحالی کی قومی تحریک چلائی ،نوازشریف نے مزید کہا کہ ملک کی خاطر بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے نیشنل پارٹی کو موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 90کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے،پاکستان کو اس طرح نہیں چلاسکتے جیسے 70سال سے چل رہا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.