مائیکل روجرز سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے تیزی سے کام نہیں کررہے،امریکی وزیر دفاع

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈائرکٹر این ایس اے جیمز کلیپر اور وزیر دفاع ایش کارٹر نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ امریکا پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے اور ایڈمرل مائیکل راجرز اس خطرے سے نمٹنے میں خاطرخواہ تیزی سے کام نہیں کررہے۔۔۔ اس سے پہلے امریکا کی تاریخ میں نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ کو اس طریقے سے نہیں ہٹایا گیا۔۔۔ ایڈمرل راجرز اس وقت بیک وقت دوعہدوں یعنی سائبر کمانڈر اور سربراہ نیشنل انٹیلی جنس پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔۔اس سے پہلے میڈیا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مائیکل روجرز کو نیشنل انٹیلی جنس کا سربراہ بنانے کی چہ مگوئیاں ہورہی تھیں ۔۔۔اوباماانتظامیہ پہلے بھی روجرز کے کام کرنے کی طرز پر اعتراض کرچکی ہے۔۔۔پینٹا گون اس معاملے پر اپنا موقف دینے سے گریز کررہا ہے۔۔۔نیشنل سکیورٹی ایجنسی میں دراڑ ڈالنے کیلئے اس سے پہلے بھی کئی کوششیں کی جاچکی ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.