ہیلتھ سسٹم بہتر بنانے میں ٹرمپ کی حمایت کروں گا: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ ہیلتھ سسٹم میں بہتری لا سکتے ہیں اور وہ اس کام میں ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔ یہ بات رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن ٹی وی چینل اے آر ڈی سے ایک انٹرویو میں کہی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اوباما کا بطور صدر برلن کا یہ آخری دورہ ہے،اوباما یونان سے جرمنی پہنچے تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.