ہملٹن ٹیسٹ میں بارش نے کھیل دکھا دیا،پہلے روز کا کھیل منسوخ

ہیملٹن میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا گراؤنڈ کلیئر ہونے کے بعد کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ٹام لیتھم کو پویلین کی راہ دکھائی انتالیس کے اسکور پر نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان کین ولیم سن تیرہ رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنے۔بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں آج صرف 21اوورزہی کرائے جاسکے اور ایمپائرنے وقت سے قبل ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل شروع ہوگاجب کھیل ختم ہوا تو جیت راول 35اور راس ٹیلر 29رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھےمیچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں مصباح الحق کی جگہ محمد رضوان جب کہ راحت علی اور یاسر شاہ کی جگہ عمران خان اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.