روسی صدر ولادیمیرپوٹن کی اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

دونوں صدور اپنی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورت حال کو زیر بحث لائے۔ اس گفتگو کی تصدیق ترک صدر کے دفتر سے جاری ہونے بیان میں کر دی گئی ہے۔ ترک صدر نے اپنے تین فوجیوں کی شامی جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاکت کے بارے میں بھی روسی صدر کو مطلع کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا حلیف ہے۔ اردوان نے اپنے روسی ہم منصب پر واضح کیا کہ وہ شام کی جغرافیائی حدود اور حاکمیت کا احترام کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی غور کیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.