مقبوضہ فلسطین میں عربوں کے مظاہرے مظاہرے اذان کی پابندی کیخلاف اور قیدیوں کی حمایت میں ہوئے

مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے عربوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی کی قرارداد پراحتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شہرام الفحم میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔فلسطینی مظاہرین نے صیہونی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے فلسطینی قیدیوں خاص طور پر شیخ رائد صلاح سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ رائد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور دیگر قیدیوں سمیت ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے – تحریک اسلامی کے رہنما شیخ رائد اسرائیلی جیل کی نہایت خراب صورت حال کیخلاف بھوک ہڑتال پر ہیں- مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ اذان پر پابندی کے قانون پرہرگزعمل درآمد نہیں ہونے دیں گے-

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.