پنجاب کابینہ میں توسیع ،11وزاء نے حلف اٹھا لیا

پنجاب حکومت میں نئے وزراء کا اضافہ کردیا گیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ترجمان پنجاب حکومت کو وزارتیں سونپی گئی ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اورپنجاب حکومت کی ترجمانی کے فرائض ادا کرنے والے زعیم قادری نے بھی وزارت سنبھال لی ۔ دیگر وزراء میں امان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی، ملک احمد یار ہنجرا، اعجاز احمد، محمد نعیم اختر خان، شیخ علاءالدین اور منشا ء اللہ بٹ اور ایک خاتون نغمہ مشتاق شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ کے نئے وزرااپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔دوسری جانب ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے مشیر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایم پی اے محمد احمد خان، اور رانا محمد ارشد معاون خصوصی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.