معصوم کی فریاد نہ سنی جاسکی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان بیمار بچے دیدار کو لیکر سندھ اسمبلی پہنچےجہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس طرح گورنر، وزیراعلی کے مہمان ہوتے ہیں اسی طرح دیدار بھی اسمبلی میں آج ان کا مہمان ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے بچے کے والد جہانزیب کو علاج کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

جبکہ دیدار کے والد جہانزیب نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے صوبائی وزیر صحت کو دیدار کی رپورٹس دکھانے کی کوشش کی لیکن وہ آگے بڑھ گئےکچھ دیر بعد سیکیورٹی حکام نے جہانزیب اور دیدار کو اسمبلی احاطہ سے باہر نکال دیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.