لانڈھی کراچی دوٹرینوں میں تصادم ،14افرادجاں بحق،30مسافر زخمی

لانڈھی قذافی ٹاؤن کی حدود میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق اور کم ازکم 40 مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ،  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  فرید اور زکریا ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوا، فرید ایکسپریس ٹریک پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی زکریا ایکسپریس اس سے جاٹکرائی جس سے تین سے چار بوگیاں متاثر ہوئیں, دونوں ٹرینیں پنجاب سے آرہی تھیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال بوگیوں میں مسافر پھنسے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افرادتاحال پھنسے ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.