امریکا کا طاقتورترین ادارہ ایف بی آئی صدارتی الیکشن میں متحرک

کلنٹن کی انتخابی مہم نے ان کی ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا ہے۔۔۔۔

یہ بیان ڈائرکٹر ایف بی آئی  جیمز کومی کے روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور مبینہ ای میل ہیکنگ کے الزام کے بعد سامنے آیا ہے۔۔۔ایف بی آئی نے غیر متوقع طور پر 2001 میں سابق صدر بل کلنٹن کی کی جانے والی تفتیش کے 129 دستاویزات جاری کر دیے ہیں، جن کا ہلیری کلنٹن کی مقبولیت پر منقی اثر متوقع ہے۔۔۔بل کلنٹن نے 2001 میں ڈیموکریٹ جماعت کو عطیہ دینے والے شخص مارک رچ کو صدارتی معافی دی تھی۔۔۔یہ دستاویزات ایف بی آئی نے این بی سی نیوز کی جانب سے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر عام کیے ہیں۔۔۔یاد رہے کہ یہ تحقیق 2005 میں بند کر دی گئی تھی۔۔۔ہلیری کلنٹن کی ٹیم نے ان دستاویزات کو ایسے وقت منظر عام پر لانے پر سوالات اٹھائے ہیں جب انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔۔ ایڈگر جے ہوور سے لے کر جیمز کومی تک ہر ڈائرکٹر ایف بی آئی نے امریکی صدارتی انتخابات میں اہم کردار ادا کیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.