فلپائنی صدر چین کے بعد اب جاپان کے دورے پر

ان کے اعزاز میں جاپانی وزیراعظم شینزو آبے خصوصی عیشائیہ دیں گے اور دونوں رہنما رُوبرُو گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں لیڈر کئی اور معاملات کے علاوہ سمندری نگرانی میں اضافے پر متفق ہو سکتے ہیں۔ ڈوٹیرٹے نے گزشتہ ہفتے کے دوران چین کا چار روزہ دور ہ مکمل کیا تھا۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے بیجنگ حکومت کے ساتھ تیرہ بلین ڈالر کے سمجھوتوں کو حتمی شکل دی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ جاپان اور فلپائن دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکا کے قریبی حلیف ہیں۔ چین کے دورے پر ڈوٹیرٹے نے امریکا کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.