خیبرپختونخواہ کی ایف سی کے دستے واپس کرنے کی درخواست

na24

وزارت داخلہ نے آئی جی خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایف سی کو واپس بھیجنے کا مراسلہ مسترد کرتے ہوئے جوابی مراسلہ ارسال کردیاہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال اورتقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ سے ایف سی نفری بلوائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال نارمل ہوتے ہی ایف سی نفری واپس خیبرپختونخواہ بھجوا دی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر کی حیثیت سے آپ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو خط لکھ کرکے پی کے سے لوگوں کو اسلام اباد آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے سے آنے والوں کی قیادت بعض صوبائی وزرا کررہے ہیں یہ لوگ صوبے سے آکر وفاق میں نظام زندگی اور سرکاری امور کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کے نظام زندگی اور سرکاری امور کو بند کرانا نقص امن میں شمار ہوگا۔ صوبائی حکومت اپنی زمہ داری پوری کرے اور لوگوں کو آنے سے روکے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.