چین دھماکے میں 14 افراد ہلاک، ملزمان گرفتا

بیجنگ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 147 زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں ملوث 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔دھماکا شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔جبکہ حکام نے اس واقعے پر آن لائن بات چیت پر بھی پابندی لگادی ہے۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکا غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔دھماکے کے بعد سیکڑوں زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اب بھی 100 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.