وزیراعظم اوروزیرداخلہ معاملات کو سنبھالنےمیں سنجیدہ نہیں،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے،امریکی صدر کا الیکشن لڑنے والے بھی مودی کے الفاظ بولتے ہیں،ہم ملک میں امن اور جمہوریت چاہتے ہیں،کیمرے اور ٹی وی بند کردیے جائیں تو سب ڈرامہ بند ہوجائے گا، ریٹنگ کیلئے عمران خان کی ہر بات اور کام کو دکھایا جارہا ہے، عمران اب پش اپس کررہا ہے، مسٹربین اب جی ٹی روڈ بند کرارہے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو پانامہ شریف کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ معاملات کو سنبھالنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،نواز شریف محترمہ کی حکومت کو گرانے کیلئے اسامہ سے فنڈز لیتے رہے،سب دیکھ رہے ہیں اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے،امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتے تھے،امریکا میں الیکشن لڑنے والا بھی مودی کے الفاظ بولتا ہے ، مودی ہمارے فوجیوں ،شہریوں کو ماررہا ہے لیکن کوئی چوں بھی نہیں کرتا ،سڑکوں پرپارلیمنٹ میں بھی لڑینگے،مگردہشتگردوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم نے جمہوریت اورعدلیہ کو مضبوط کرنا ہے،بتایا جائے دہشت گرد کیسے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپہنچے؟

بلاول شیو مندر میں دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.