بھارت میں داعش کی جانب سے غیر ملکیوں پر حملے کا خدشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں داعش کی طرف سے حملوں کا خطرہ بیان کیا گیا ہے، امریکی سفارتخانے کے مطابق داعش سیاحتی مقامات پر دہشتگرد حملے کرسکتی ہے،جس کے بعد امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے.میڈیا رپورٹس اور برطانوی تھنک ٹینک کے مطابق بھارت داعش کو اسلحہ، گولہ بارود اور افرادی قوت فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کی جڑیں بھارت میں موجود ہیں۔برطانوی تھنک ٹینک، کنفلیکٹ آرمامنٹ ریسرچ کی رپورٹ نےکئی رازوں سےپردہ اٹھا دیا۔ کنفلیکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے وہ راستہ بھی بتا دیا جس سے بھارت داعش کوگولہ بارود پہنچاتا ہے۔داعش آگ اور خون کا یہ کھیل بھارتی اداروں کی ناک کے نیچے کھیل رہاہے۔ یہ بھارت ہی ہے جو پوری دنیا کےامن کو داؤ پرلگانے کی پوری قیمت وصول کررہا ہے۔ 7بڑی کمپنیاں داعش کواسلحہ فراہم کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں۔ گلف آئل کارپوریشن، سولرانڈسٹریز، پریمیئرایکسپلوزی، راجھستان کیمیکل، چمندی، اکنامک ایکسپلوزیوزاورآئیڈیل انڈسٹریز کی مصنوعات نے ہزاروں لوگوں کی جان لی۔دوسری جانب بھارت میں داعش نےجگہ جگہ اپنےبھرتی کےمراکزقائم کررکھےہیں۔ حال ہی میں کیرالہ سےتعلق رکھنےوالے22افراد نےداعش میں شمولیت اختیارکی۔ دلی ایئرپورٹ سےپکڑی جانےوالی یاسمین زید نے سب کچھ بتادیا۔ داعش کیلئےبھرتیاں کرنےوالی یاسمین کاکہنا ہے کہ 13مرد، 6خواتین اوران کے 3بچوں نے افغانستان میں داعش کےدہشت گردوں کے ہاتھوں بیعت کی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.