دشمن کمزور ہو چکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا،چودھری نثار

4

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر حملے کی کڑیاں سرحد پار سے ملتی ہیں ،دہشت گردی کے اس حملے پر پور ی قوم کوگہرے رنج میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دہشت گرد پاکستان کی سرزمین سے حملے کرتے تھے لیکن اب دہشت گرد سرحد پار سے کارروائیاں کر رہے ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پہلے پا نچ سے سات دھماکے روز ہوتے تھے لیکن اب پانچ سے سات ہفتوں بعد دھماکہ ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا مسئلہ یہ ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ ہونے پر 20دن ہم الرٹ رہتے ہیں پھر معمول پر آجاتے ہیں ،ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا ،سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں لوگ روز روز لاشیں اٹھا کر تنگ آچکے ہیں ۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کوئٹہ میں لو گ شہیدوں کی میتیں اٹھا رہے ہیں،آج میرے اور پاکستان کے لیے دکھ کا لمحہ ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہے ،پولیس جوانوں نے کراچی تا خیبر جان کا نذرانہ دے کر پولیس کا علم بلند رکھا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ انصاف انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا ، جس طرح کرپشن ایک نعرہ بن چکا ہے اسی طرح ملک میں انصاف بھی نعرہ بن چکا ہے ،ہم انصاف اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے ،انصا ف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے ۔

کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے،دشمن کمزور ہو چکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا،

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.