آرمی چیف سے شہباز شریف، ڈار اور چوہدری نثارکی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں حکومتی وفد نے قومی سلامتی کے منافی خبر پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متنازع خبر کی تحقیقات سے متعلق آرمی چیف کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.