چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا،25 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوا جس میں 25 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 30 کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مقامی حکام نے کوئلے کی کان میں دھماکے کےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہےاور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.