لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند اور سموگ کا راج

دھند نما کہر نے آج دوسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں ، سکھیکی کے قریب دو گاڑیوں کے تصادم میں 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثات نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد موٹر وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد انٹر چینج تک بندگیا تھا جس کو بعد میں کھول  دیا  گیا، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.