امریکی قومی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی امریکی پالیسی ‘شاید ایک ناکام کوشش ہے. ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے نیویارک میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ امریکہ اگر اس ضمن میں کچھ کر سکتا ہے تو وہ ہے کہ شمالی کوریا کے پروگرام کو اس سطح پر روکنے کی امید…. شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے طویل مدتی مقصد کے پیش نظر یہ واشنگٹن کی جانب سے ایک غیر معمولی اعتراف ہے۔تاہم امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کی پالیسی میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے جوہری صلاحیت کے پروگرام سے دست بردار ہونے کے لیے انھیں تیار کرنے مشکل ہے۔