مین بکرز انعام جیتنے والے پہلے امریکی مصنف ، پچاس ہزار پاونڈ انعام

 

سیل آؤٹ  ناول میں ایک نوجوان سیاہ فام امریکی نوجوان کی کہانی بیان کی گئی ہے جو لاس اینجلس میں ایک بار پھر غلامی اور نسل پرستی کی روایت بحال کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔ججوں کی کمیٹی کی سربراہ امینڈا فورمین نے کہا کہ یہ کتاب ہر سماجی قدغن کو تار تار کر دیتی ہے۔ڈچز آف کورنوال سے50 ہزار پاؤنڈ مالیت کا انعام وصول کرتے ہوئے بیٹی واضح طور پر جذبات سے مغلوب ہو گئے اور تقریر کرتے ہوئے انھیں الفاظ کے انتخاب میں مسئلہ درپیش رہا۔۔۔انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ لکھنے سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ بڑی مشکل کتاب ہے۔ اسے لکھنا مشکل تھا، اور میں جانتا ہوں کہ اسے پڑھنا بھی مشکل ہے۔ ہر کوئی اسے اپنے زاویے سے دیکھتا ہے۔۔۔سیل آؤٹ نے پانچ دوسرے ناولوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ انعام اپنے نام کیا، جن میں میڈیلین تھیئن کا ناول ‘ڈو ناٹ سے وی ہیو نتھنگ’ بھی شامل تھا جو سٹے بازوں کے اندازوں کے مطابق انعام حاصل کرنے کے لیے سرِفہرست تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.