اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑروکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ گزشتہ رات گرفتار کارکنان کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنان نے کس قانون کی خلاف ورزی کی، بتایا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد کو بند کرنے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ کسی طریقے سے سڑکوں کو بند نہ کرے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو گا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں، فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ واضح کریں گے کہ آپ اسلام آباد بند کریں گے یا نہیں؟جس پر وکلا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا شہر کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.