شیخوپورہ میں بڑی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں نو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چار سے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پانچ کلاشنکوف ، پانچ پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مفرور دہشتگردوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقہ میں کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی،جس کے نتیجہ میں9دہشتگردمارے گئے،5فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.