سپریم کورٹ کے باہر خرم نوازگنڈاپور اور نعیم الحق میں تلخ کلامی

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے انتظار میں میڈیا ڈائس پر کھڑے تھے کہ خرم نوازگنڈا پور پہنچ گئے ، انہوں نے بات کرنے کی کوشش کی نعیم الحق نے اُنہیں پیچھے ہٹادیا جس کے بعد تلخ کلامی سے شروع ہونیوالی بات گالم گلوچ پر پہنچی تو شیخ رشید اور دیگر رہنماءمیدان میں آگئے۔ نعیم الحق نے شیخ رشید کوکہاکہ یہ آدمی گالیاں دے رہاہے جس پر شیخ رشید نے کہاکہ آہستہ بولیں ، لائیوجارہاہے ، جبکہ اعجاز چوہدری نے نعیم الحق کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور پھرنعیم الحق نے ایک طرف منہ کرکے موبائل فون نکال لیا۔دوسری طرف خرم نواز کاکہناتھاکہ انہیں دھمکایاگیاکہ ہمارا شہنشاہ آرہاہے ، آپ بات نہیں کرسکتے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.