پشاور‘ داودزئی میں پولیو ٹیم پر بم حملہ‘ ایک سکیورٹی اہلکار شہید‘ایک زخمی

pr-22

‘ پشاور کے نواحی علاقے داودزئی میں انسداد پولیو ٹیم کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیاایک زخمی ہوگیا جبکہ جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ایک بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔داودزئی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم کے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور بم بھی برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔ دھماکے کی جگہ سے دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.