آسٹریلیا کا ڈریم ورلڈ پارک سیل کردیا گیا، وزیراعظم کا حادثے کی تحقیقات کا حکم

گولڈ کوسٹ کے محکمہٴ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور دو مرد شامل ہیں۔ حادثہ ڈریم ورلڈ کی ایک رائڈ ’تھنڈر ریور ریپڈز‘ میں ہوا۔ اس حادثے کے بعد پارک کو شائقین کے لیے بند کر دیا گیا۔ پارک کی انتظامیہ نے ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبُل نے اِس حادثے کی مکمل تفتیش کا حکم صادر کیا ہے۔ ڈریم ورلڈ پارک کا افتتاح پینتیس برس قبل سن 1981 میں کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.