کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

13

بھمبر: بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر جبکہ ورکنگ باﺅنڈری پر چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئیتاہم ابھی بھی بھارت سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔یاد رہے بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی حانیہ سمیت 2شہری شہید اور 7زخمی ہوئے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر جبکہ ورکنگ باﺅنڈری پر چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئیتاہم ابھی بھی بھارت سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔یاد رہے بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی حانیہ سمیت 2شہری شہید اور 7زخمی ہوئے تھے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.