شام کے شہر ادلب کے اسکول پر بمباری سے22 بچوں سمیت 28 ہلاک درجنوں بچے زخمی بھی ہوئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ زدہ شام میں سکول بھی بمباری کا نشانہ بن گیا، ادلب میں سکول پر بم گرنے سے 22بچوں سمیت28افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چھ اساتذہ بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے فضائی حملے کی تصدیق بھی کی ہے۔۔۔۔۔حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے، یونی سیف نے اسے بڑا سانحہ اور ظلم قرار دے دیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت پر بم گرنے سے بہت سے بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔شامی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بم شامی یا روسی فضائیہ نے گرایا تھا جبکہ ایک قریبی گاؤں میں بھی حملے کئے گئے۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.