مکہ مکرمہ پر میزائل پھینکنے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی تعاون تنظیم  حوثیوں کے  سعودی عرب پر  حملے کے   حوالے سے  ایک ہنگامی  اجلاس منعقد کرے گی۔۔۔ جس میں اوآئی سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ  شرکت کرینگے۔۔۔۔تنظیم کے تحریری   اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اجلاس میں مکہ مکرمہ   کے جوار میں ہونے والےحملےسے پیدا ہونے والےخطرات پرغور کیا جائیگا۔ یہ اجلاس جدہ میں منعقد ہو گا۔۔۔واضح  رہے کہ  سعودی عرب کی قیادت  کی اتحادی قوتوں   کی کمان نے  گزشتہ   جمعرات  کو  حوثیوں  کی جانب سے  مکہ مکرمہ کی جانب  داغے گئے   میزائل     کو شہر سے 65 کلو میٹر کی دوری پر تباہ  کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حوثیوں   نے  اس  اعلان کی تردید  کی تھی۔۔۔۔دوسری طرف  او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔۔۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں جبکہ کچھ عوامی حلقوں کے مطابق تیونس میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ایاد مدنی نے مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا جس پر مصر نے شدید احتجاج کیا اور اس پر انھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.