افغانستان ‘ڈورن حملے میں القاعدہ کے دو اہم کمانڈر سمیت متعدد پاکستانی طالبان ہلاک

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صوبے کنر میں امریکی فوج کی کارروائی میں القاعدہ کے 2اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں القاعدہ شمالی افغانستان کے امیر فاروق القحطانی اور ان کا نائب بلال العتابی شامل ہیں۔ دونوں کمانڈر شمالی افغانستان میں القاعدہ کو متحرک اور محفوظ ٹھکانے دوبارہ فعال کرنے میں ملوث تھے۔دوسری جانب کنٹر صوبے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم15 دہشت گرد ہلاک ہو گئےہیں۔جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دہشت گرد اور2عرب جنگجو بھی شامل ہیں۔ترجمان نے القاعدہ کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.